• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تنازعات ختم، امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی ضروری، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تنازعات ختم ، امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن، رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں،ہمیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کر سکتی، دنیا کی ترجیح تنازعات کی بجائے اِنسانیت کو درپیش مسائل کا حل ہونا چاہیے ، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام وٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت اور عوام ،جنگ و تنازعات سے پاک پرامن دنیا کے فروغ کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید