پاکستان فورم لکسمبرگ (PFL) کے زیر اہتمام لکسمبرگ میں ایک ثقافتی دن کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ثقافتی تبادلے اور پاکستان کے متنوع ورثے کو دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم بن گیا جس میں لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اور یہاں کی مقامی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید فراز زیدی مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے منتظمین کو اس تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی۔
اپنے مختصر خطاب میں فراز زیدی نے تقریب کے انعقاد میں پاکستان فورم لکسمبرگ کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر شرکا روایتی پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے جہاں کھانے کے اسٹالز پر لذیز سالن، مختلف میٹھی ڈشز اور علاقائی پکوانوں کی ایک رینج پیش کی گئی تھی۔
اس تقریب میں ہاتھ سے بنے فنون اور دستکاری کی نمائش کرنے والے اسٹالز بھی شامل تھے جن میں ٹیکسٹائل، مٹی کے برتن اور زیورات پیش کیے گئے تھے۔
تقریب میں شریک خاندان اور بچے کارنیوال طرز کے کھیلوں اور سرگرمیوں میں مصروف رہے جبکہ روایتی پاکستانی موسیقی پر مشتمل لائیو میوزک پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔