کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست دیکر بالآخر بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92سال بعد اہم سنگ میل حاصل کرلیا، انڈین کرکٹ کا 92سال پرانا انتظار ختم ہوگیا، بنگلہ دیش کو ہرا کر انڈین ٹیم کی ٹیسٹ میں فتوحات شکست کی تعداد سے زیادہ ہوگئیں ۔ 92سال بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اسکے ہارے ہوئے میچز سے زیادہ ہوگئی۔ بھارت نے اپنا پہلا ٹیسٹ 1932میں سی کے نائیڈو کی قیادت میں کھیلا تھا لیکن اسے 158رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے بعد سے بھارت کبھی بھی اپنے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اپنے ہارے ہوئے میچز کی تعداد سے اوپر لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔