• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی

ژوب (نامہ نگار ) مسلح افراد کے اے ٹی ایف کی گاڑی پر حملے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی۔ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج پیر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی گئی پولیس کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کیڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ژوب سے شیرانی جانے والے اے ٹی ایف اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی دو اہلکار سپاہی امیر محمد شیرانی اور سپاہی شفیق اللہ ساکن لورالائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ حملے میں اے ایس آئی گوہر مشتاق ساکن لورالائی موقع پر شہید ہو گئے تھے اس طرح شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ ایک اہلکار زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ زخمی اہلکار کے مطابق انکی گاڑی کے پیچھے آنے والی ٹو ڈی گاڑی میں آنے والے مسلح افراد نے حملہ کیا ۔
اہم خبریں سے مزید