پشاور(وقائع نگار)زرعی یونیورسٹی پشاور اور دی فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (ایف آر ڈی) پشاور، خیبرپختونخوا، پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور چیف ایگزیکٹو ایف آر ڈی عظمت خان نے مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔اس ایم او یو کا مقصد پاکستان میں آب و ہوا کے لحاظ سے سمارٹ زراعت ، دستیاب وسائل سے خوراک کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، تحقیق، تربیت ، تخلیقی صلاحیتوں سے فوائد حاصل کرنے، کمیونٹی کی ترقی، اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔