• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ریلویز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے پاکستان ریلوے کی انٹرا کورٹ اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریق مخالف کو نوٹس جاری کر دیا ہے تاہم سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی ریلوے کے وکیل راؤ محمد اقبال نے فاضل بنچ کو آگاہ کیا کہ سنگل بنچ میں محکمہ کا موقف سماعت نہیں کیا گیا۔گارڈ کو دی جانیوالی اضافی انکریمنٹ قواعدو ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے سنگل بینچ نے پٹیشنر ذوالفقار علی ریٹائرڈ ریلوے گارڈ کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے اس کی سالانہ ترقی ختم کرنے اور اس کے واجبات سے کٹوتی کرنے سے روک دیا تھا کیونکہ ریلوے حکام نے پیٹیشنر کو نوٹس نہیں دیا تھا۔
ملتان سے مزید