پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور اور ہیلپنگ ہینڈ کے درمیان باہمی تعاون خوش آئند ہے، ہاسٹلوں میں ہینڈ پمپوں کی تنصیب اور صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم بہتری کی طرف ایک قدم ہے جس طلبہ کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی۔ وہ ہیلپنگ ہینڈ کے ورلڈ ڈائریکٹر عرفان اشرف سے بات چیت کر رہے تھے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ جاری الاٹمنٹ سے نئے اور مستحق طلباء وطالبات کو ان کے جائز حقوق مل سکیں گے۔ انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ کے ورلڈ ڈائریکٹر عرفان اشرف اور ان کے ادارے کی جانب سے تعاون کو سراہا اور پروسٹ آفس کو ہر وقت مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے۔