• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک طرف قانون، دوسری طرف عدالتی فیصلہ، ابہام مزید بڑھ گیا، وزیر قانون

اسلام آباد (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایک طرف قانون، دوسری طرف عدالتی فیصلہ، ابہام مزید بڑھ گیا، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے سے ابہام مزید بڑھ گیا، نشستیں کس طرح تقسیم ہونی ہیں فیصلے میں اسکا ذکر نہیں، آئین کی تشریح اس طرح نہیں ہونی چاہیے کہ اسکی ہیئت ہی بدل جائے، مجھے بطور وکیل اس بات کی تکلیف ہوئی کہ آخری دو پیراگراف میں اختلافی رائے دینے والے دو معزز جج صاحبان کے بارے میں کافی سختی سے لکھا گیا ہے،قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، عدالتی فیصلے پر رائے دی جاسکتی ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، عدالتی فیصلے پر رائے دی جاسکتی ہے، آزاد امیدوار نے 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، کس نے مقدمہ کیا، کیا استدعا ہے اس کو دیکھا جاتا ہے لیکن وہ پارٹی فریق نہیں تھی، نہ وہ پارٹی الیکشن کمیشن گئی، وہ پارٹی پشاور ہائیکورٹ بھی نہیں گئی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ فیصلے پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں جن دو ججز نے اختلافی نوٹ لکھا انکےبارے میں بھی سختی سےلکھا گیا ہے، ہمیں یہی بتایا گیا ہے کہ عدالت میں سب جج برابر ہیں، یہ کوئی فورس نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید