• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے والد کور کمانڈر راولپنڈی رہے

خوشاب ( نمائندہ جنگ) نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ملک محمد عاصم کنڈان خوشاب کے نواحی موضع کنڈان تحصیل شاہ پور کے رہائشی ہیں انکے والد لیفٹیننٹ جنرل غلام محمد کنڈان کور کمانڈر راولپنڈی تھے جب اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تو جنرل غلام محمد نے اس وقت افسانوی کردار ادا کیا تھا اور دونوں کو مستعفی ہونے پر رضامند کر لیا تھا اور نئے انتخابات کے نتیجے میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں کنڈان قبیلہ اور گاؤں دلیری میں شہرت رکھتا ہے اور اسکا پس منظر فوجی ہے۔

اہم خبریں سے مزید