• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اور نواز شریف سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نےچین اور سعودی عرب کے قوم دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودیہ پاکستان کا بزرگ ہے ،چین مساوی دنیا کاعلمبردار ہے ملکر آگے بڑھیں گے ،تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتکاروں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں،مزید تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں۔پاک امریکا تجارت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے مستفید ہونے کی ضرورت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید