اسلام آبا د (ساجد چوہدری )پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 19کروڑ 29لاکھ 24ہزار تک پہنچ گئی جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر13کروڑ 79لاکھ 20ہزارہو گئی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق جولائی کے آخر تک ملک میں سیلولر صارفین کی تعداد 192 اعشاریہ924ملین تھی جو اگست2024کے آخر تک بڑھکر193اعشاری098ملین ہو گئی، اسی طرح پاکستان میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد جولائی کے آخر تک 136اعشاریہ 312 ملین تھی وہ بڑھ کر اگست 2024 تک 137اعشاریہ 920 ملین ہو گئی، پی ٹی اے کومختلف کمپنیوں کیخلاف اس عرصہ کے دوران 19ہزار 223شکایات موصول ہوئیںجن میں سے 19061کو حل کر لیا گیا۔