کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ فسٹیولا کی بیماری بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک میں بسنے والی عورتوں کی ایسی بیماری ہے جس سے نہ صرف بچا جاسکتا ہے بلکہ اس کا موثر علاج بھی ممکن ہے، پاکستان میں تقریباً سالانہ 4سے5ہزار خواتین اس بیماری کا شکار ہوجاتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو، پاکستان نیشنل فورم آن ویمن ہیلتھ کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ اور سویڈن سے آئے ڈاکٹر امینڈا اور ڈاکٹر مارٹن نے پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔