ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔ سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آپریشنز شہریار نفیس نے کہا کہ شکیب الحسن کا ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجری یا خراب فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔عوامی لیگ کے رہنما شکیب پر گذشتہ دورئہ پاکستان کے دوران گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے۔