راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید58کنفرم مریض رپورٹ ہونے کے بعد راولپنڈی میں کنفرم مریضوں کی تعداد777ہوگئی ۔141مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 3 ہزار 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ،2357چالان ، 1214 کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 1 کروڑ 56لاکھ61ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ادھرسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب اور 16 رکنی ماہرین ڈینگی نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔ نادیہ ثاقب نے انسداد ڈینگی مہم میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں تعاون اور معاونت نہ کرنے والے محکموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔