• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مشن عام لوگوں کی آواز بلند کرنا ہے، پاکستان خدمت خلق لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خدمت خلق لیگ کے سربراہ بیرسٹر محمود خان نے کہا ہے کہ ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ، پاکستان جب تک قرضوں سے آزاد نہیں ہوجاتا تب تک ہم حقیقی معنوں میں ایسی پالسیاں نہیں بناسکتے جو ہماری قوم کے مفاد میں ہوں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے قائداعظم محمد علی جناح کے دو اہم وژن تھے اور ہمارا مشن بھی ہے کہ ہم اپنے عقیدے اور ورثے دنوں کی عکاسی کرنے والے قواعد و ضوابط نافذ کرکے حقیقی اور عملی آزادی لائیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شہری اس عمل میں فعال طورپر حصہ لے اور ہمارے شانہ بشانہ چل کر قوم کی رہنمائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خدمت خلق لیگ ملک میں نیا تعلیمی نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو اسلامی تعلیمات اور ہمارے ثقافتی اصولوں و اقدار کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ قانونی نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان خدمت خلق لیگ پسماندہ افراد کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کر کے جامع قانونی امداد کا نظام قائم اور ناانصافی ختم کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خدمت خلق لیگ کو مکمل طور پر عام شہریوں کی مدد حاصل ہے ہمارا کسی اشرافیہ سے تعلق نہیں ہمارا مشن عام لوگوں کی آواز بلند کرنا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید