پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم کے سربراہ میاںنواز شریف آئندہ ماہ اکتوبر میں چند یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ فرانس میں ن لیگ یورپ کے کنونشن کے امکان ہے اور مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال اور دیگر کئی ماہ پہلے میاں نواز شریف کو فرانس کی دعوت دے چکے ہیں۔ میاں نواز شریف کے دورہ کے سلسلہ میں ن لیگ فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال اور دیگر متحرک ہو چکے ہیں ۔