• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق

نیویارک/اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا کڑا احتساب ضروری ہے ، فلسطینیوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے ، فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔

 سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں ۔ 

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد ، ترک صدر رجب طیب اردوان ، بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے فلسطین میں جاری کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا کڑا احتساب ضروری ہے.

یواین سیکورٹی جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں،مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیاں،اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر اور دنیا میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک روکا جائے۔

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ’’مستقبل کی سربراہی‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتائج سے ترقی پذیر ممالک کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز SDGs اور موسمیاتی اہداف کے نفاذ کے لیے مالیاتی خلا اور نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازع کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر سے ملاقات اچھی رہی جبکہ اجے بنگا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز نے اپنی ترجیحات واضح طور پر عوام کے سامنے رکھیں۔

اہم خبریں سے مزید