• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا کیس، وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کے کہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جواب

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)رجسٹرار سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے پر پورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے کہا ہےکہ وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف آفیسر کے کہنے پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کو بھجوائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کوئی کازلسٹ جاری نہیں ہوئی۔ 

سپریم کورٹ کے کسی کمرہ عدالت میں ان درخواستوں پرسماعت نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب میں کہا ہےکہ ججز کے کسی چیمبر میں بھی ان درخواستوں پر بیٹھنےکے بارے میں معلومات نہیں۔ 

ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے سے پہلے فائل رجسٹرار آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے پر پورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے اِن نو سوالات کے جواب طلب کیے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید