• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحات سے پاکستان میں مہنگائی کم، معاشی ترقی میں اضافے کا امکان ہے، ایشیائی بینک

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اصلاحات سے پاکستان میں مہنگائی کم، معاشی ترقی میں اضافے کا امکان ہے ۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک نےرواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور معاشی ترقی میں اضافے کا امکان ہے۔

مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بدھ کوایشین ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ کے نام سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 2024 (جو 30 جون 2024 کو ختم ہوا) میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوا میں 2.4 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید