کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پولیس پر بم حملہ، سبی میں دستی بم دھماکہ، بچہ جاں بحق،16زخمی،مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کی گئی تھی،سبی میں سابق ایس ڈی او اریگیشن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا،مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش، سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں بم دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 12راہگیر زخمی ہو گئے۔سبی آلہ آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا سابق ایس ڈی او ایری گیشن کے گھر پر دستی بم حملے میں پندرہ سالہ لڑکا جاں بحق اوربچے چار زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔