• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر جسٹس منصور کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جعلی نکلا

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سوشل میڈیا پر زیر گردش سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وزارت وزارت قانون کا ایک مبینہ نوٹیفیکیشن وائرل ہوا جس میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی 26اکتوبر سے بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی سوشل میڈیا پر اس نوٹیفیکیشن کے وائرل ہونے کے بعد بعض نجی ٹی وی چینلز نے بھی جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس کی منظوری کی خبر نشر کر دی جس پر وزارت قانون و انصاف نے اس نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی نوٹیفیکیشن وزارت کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید