پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )والدہ گلے میں سونے کی چین پہناتیں میں بیچ دیتا تھا‘ گنڈاپور نے دلچسپ قصّہ سنادیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی زندگی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ ضرورت پڑنے پر والدہ کی پہنائی گئی سونے کی چین فروخت کر دیتے تھے۔
حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی زندگی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری مرحوم والدہ میرے گلے میں سونے کی چین ضرور پہناتی تھیں،جب بھی مجھے پیسے چاہیئےہوتے تھے میں چین بیچ دیتا تھا،گھر آکر والدہ کے سامنے ڈرامہ کرتا تھا کہ لڑائی میں میری چین گرگئی۔