اسلام آباد (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل 28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا اورکہا ہے کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی، جلسے کی بجائے 28 ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج ہوگا، ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے انتظامیہ جلسے کی اجازت نہیں دے گی تو پھر بھی عوام باہر نکلیں گے، جلسے کی بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کریں گے۔