• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی، آٹا اور چینی کے نرخوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشیا خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی میں تیزی،سیکرٹری فوڈ کی ہدایت پر کین کمشنر و ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب جدون نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،نشتر ٹاؤن، فیروزپور روڈ،گارڈن ٹاون، وحدت روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں میں روٹی، آٹا اور چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا،متعدد تنوروں پر روٹی کی قیمت،معیار اور وزن کو بھی چیک کیا، ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں آٹے کا 10کلوگرام تھیلا 780 سے 865 روپے تک دستیاب ہے، 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1560 سے 1730 روپے تک فروخت ہورہا ہے، بڑے اسٹورز اور گلی کوچوں میں کسی جگہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت نہیں پائی گئی، وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔روٹی، آٹا اور چینی کے نرخوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،صوبہ بھر میں تعینات محکمہ خوراک کے 177 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ آپریشن میں مصروف ہیں، انتظامی نااہلی و غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لاہور سے مزید