• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کو ملنے ملتان آنے والا شہری اغوا، مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بہن کو ملنے ملتان آنے والا24سالہ شہری اغوا،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق تحصیل میاں چنوں کےرہائشی دلاور حسین نے کینٹ پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی شہزاد بیرون ملک سے آیا تو ملتان بستی خداداد اپنی بہن کو ملنے پہنچا جہاں سے دوپہر کے وقت واپس میاں چنوں کیلئے نکلا اور گھر نہ پہنچااور اس کےانٹر نیشنل اکاؤنٹ سے اب تک 70لاکھ کی ٹرانزیشن ہوچکی ہے، میرے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے، پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید