• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران راولپنڈی اور مضافات میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش بھی ہوئی جس سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں۔بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، شمال مشرقی/ وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منگلا 49، راولپنڈی 16،جہلم 14، منڈی بہاؤالدین 8، مری 6ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔
اسلام آباد سے مزید