• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کی17تحصیلوں میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کر دیاگیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن کی22میں سے17تحصیلوں میں صفائی کا نظام آوٹ سورس کردیا گیا ۔صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ کے سلسلے میں سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کے بعد صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بھی راولپنڈی کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوڑے سے انرجی بنانے کے لئے ابتدائی طور پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں پلانٹس لگائے جا رہے ہیں ۔ جلد تمام ڈویژنز کی سطح پر لگائیں گے۔ راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے موجودہ ریسورسز اورڈویژن بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لئے مزید درکار ریسورسز کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ صاف راولپنڈی کے نام سے ایپ اور 1139 ٹال فری نمبر لانچ کیا گیا ہے جہاں عوام پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید