راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے کیلئے 3 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ روپے فنڈز جار ی کردئیے گئے جبکہ ٹینڈرنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام میں اڈیالہ روڈخواجہ کارپوریشن تا گورکھپور 1 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ، گرجا تا ٹھلیاں 62 کروڑ 88 لاکھ سمیت 9 سڑکیں شامل ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ٹھیکیداروں کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ چکری اڈہ تا بلاول ہرنیانوالہ روڈ 20 کروڑ 47 لاکھ جرار کیمپ تا کچی جوڑیاں 20 کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار ہرکہ تا بسالی 10 کروڑ 41 لاکھ 80 ہزار چکری تا ڈھڈمبر 6 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار جوڑیاں تا چکری 26 کروڑ 24 لاکھ ڈھڈمبر تا نیلا دلھہ 5 کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار چک بیلی خان بائی پاس روڈ 9 کروڑ 27 لاکھ 34 ہزار چوک پنڈوری تا بھاٹہ روڈ 11 کروڑ 5 لاکھ روات تا کلر سیداں روڈ 22 کروڑ 73 لاکھ بحالی پروگرام میں شامل ہیں ۔