• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پاکستانی امریکن بینکرز کو سرمایہ کاری کی دعوت

نیو یارک(اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفرااسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے مستحکم میکرو اکنامک ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاجبکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرشہبازشریف کی نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی اورعراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔علاوہ ازیں شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں امریکی سرمایہ کار ی کو راغب کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاردورہ نیویارک کے دوران امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جے پی مورگن، نیٹیزس کارپوریشنز اینڈ انویسٹمنٹس، سومیٹومو مٹسوئی بینکنگ کارپوریشن، گولڈمین سیچس سٹیزنز بینک، لیزارڈ، آوڈیکس گروپ سمیت ممتاز بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں بشمل فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید