• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اینٹی کرپشن ایجنسی کا تعاون بی آر ٹی میں اربوں کی کرپشن ثابت

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) چین اینٹی کرپشن ایجنسی کا تعاون‘ بی آر ٹی میں اربوں کی کرپشن ثابت،ستمبر کے تیسرے ہفتہ پشاور ہائیکورٹ میں فریقین نے معاہدہ جمع کرایا جس نے تمام کیس بند کر دیئے ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں برسہا برس سے قائم پی ٹی آئی حکومت کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور انکے رفقاء سے گزشتہ روز ایک تقریب میں استفسار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت بس ریپڈ ٹرانزٹ میں کرپشن ثابت کرنیوالی رپورٹ سے متعلق وفاق کو بھجوائی گئی رپورٹ کے بارے میں کیا کہے گی۔ جنگ نے گورنر کے پی کے اس استفسار کے حوالے سے متعلقہ تحقیقاتی ادارے سے رابطہ قائم کیا تو ذرائع نے بہت سنسنی خیز انکشافات کئے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز کو ایک صوبائی ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ نیب کے قریبی ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی 25سالہ تاریخ میں صرف ایک پراجیکٹ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری کی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو 168ارب 50کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ایک صوبے کے قومی احتساب بیورو نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربٹریشن میں کنٹریکٹرز کا 31ارب پچاس کروڑ روپے کا دعویٰ بھی کامیابی سے خارج کروا دیا ۔ کرپشن کیخلاف نیب کی اس تاریخ ساز انوسٹی گیشن میں پاکستان کے ہمسایہ‘ آزمودہ اور ہر آزمائش میں پورا اُترنے والے ملک کی اینٹی کرپشن ایجنسی کا تعاون بھی حاصل کیا گیا۔ اس تاریخ ساز کامیابی کے مذاکرات کا عمل 4ماہ سے زائد عرصہ جاری رہا۔ صوبائی انتظامیہ نے اس امر میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ جیو نیوز کے مطابق نیب نے سال 2018ء میں بی آر ٹی کے کنٹریکٹ کو غیر قانونی طریقے سے ایوارڈ کئے جانے‘ سرکاری فنڈز میں خورد برد اور جعلی پرفارمنس گارنٹیوں کے الزامات کی بناء پر انکوائری شروع کی۔
اہم خبریں سے مزید