• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کرینگے، عمران

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کرینگے انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا ، دیا بھی تو شہر سے باہر بھیج دیں گے اور چھ بجے سڑکیں بلاک کر دینگے ، اب صرف احتجاج ہو گا ، اسلام آباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کرینگے ، پاکستان کیلئے اب شہریوں اور قوم کو نکلنا پڑے گا۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جو ہو رہا ہے انکے ساتھ پی ڈی ایم ملی ہوئی ہے ، ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے ،، سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضح کر دیا ، چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننا شروع ہو گیا ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی جماعتیں ہیں ان کے پارٹی الیکشن کو کوئی نہیں پوچھتا ، ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم کر دیئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید