• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے بڑے بھائی خضر حیات کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خوانی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بڑے بھائی خضرحیات ڈار کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جمعہ کے روز دفتر خا رجہ میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سرکردہ رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ اور سرکردہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، خضرحیات ڈار کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کے علاوہ سرور کائنات حضور نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت بھی پیش کئے گئے۔ شرکاء نے سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے صدمے اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جیسے خدا ترس اور شفیق انسان کو پہنچنے والے صدمے کا درد وہ محسوس کرسکتے ہیں انسان اس معاملے میں پوری طرح بے بس ہے۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور ان کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار اور پسماندگان کے لئے اس جانکاہ صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق کے لئے بھی دعا کی۔ فاتحہ خوانی میں سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی گروپ لیڈر پروفیسر عرفان صدیقی، قومی اسمبلی میں حکمر ان جماعت کے چیف وھپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، جڑواں شہروں سے دیگر ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ملک محمد ابرار، سابق وفاقی وزیر سینیٹر انوشہ حمٰن احمد خان سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد ریاض، سینیٹر ناصر بٹ، سابق وفاقی وزیر شاہنواز رانجھا، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر سردار شاہ جہان یوسف نمایاں تھے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر ڈار نے مہمانوں کے اظہار ہمدری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید