کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر راناثناء للہ نے کہا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بقایاجات جلد ادا کئے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو بہتر بنایا جائے،نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف کے عہدے داروں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے سب اسکی بہتری چاپتے ہیں ،ہاکی نے عالمی سطح پر پاکستان کو اعزازات سے نوازا ہے بدقسمتی سے چند سالوں سے ہاکی میں خوشی کے لمحات نہیں مل سکے ، تمام ڈیپارٹمنٹس کو اپنی اسپورٹس ٹیمیں بنانا ہوگی ،ہائی پارفارمنس سینٹر اسلام آباد میں قائم کیاجاے گا ، موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،کھیلوں کی سیاست میں جو افسر ملوث ہوگا اسے برطرف کردینگے،پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہوتے رہے فیفا نے پابندی عائدکی ، اس میں کچھ ہمارا بھی قصور بھی تھاچاہتے ہیں کہ بہترین ایتھلیٹ کے لئے ایک واضح پالیسی لائی جاےپاکستان ہاکی فیڈریشن کے بقایاجات ہیں تو انہیں ضرور ادا کیا جائے گا، اولمپکس میں ارشد ندیم نے جو گولڈ میڈل حاصل کیا اس پہ قوم نے پذیرائی کی۔