• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI تجاویز خدشات سے بھی ہمیں مکمل آگہی ہونی چاہئے، فضل الرحمان

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور جے یو آئی کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ سے مشاورت کے بعد عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آئینی ترامیم کے سفارشی مسودے پر کام شروع کر دیا ہے ,امکانی طور پر یہ مسودہ پیر کو مولانا فضل الرحمان کو پیش کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے اس مسودے میں آئینی ترامیم سے متعلق پی ٹی آئی کی تجاویز اور سفارشات کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے خدشات اور تحفظات کا ذکر بھی تفصیل کے ساتھ شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید