کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے کارندے سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل ٗ چھینے گئے دو موبائل فونز منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ نے کوئٹہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چاروں ڈویژن کے ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیادپر کارروائی کی ہدایت کی جس پر گزشتہ روز ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل عابد بخاری اورڈی ایس پی سریاب سرکل عابد جدون کی سربراہی میں شالکوٹ اور سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے والے گروہ کے دو ملزمان جمیل احمد اور ریاض کو گرفتا رکرکے چھینے گئے دو موبائل فونز برآمد کر لئے ڈی ایس پی کچلاک سرکل اطہر رشید کی سربراہی میں نیو کچلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے کارندے واجد علی کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ صدر پولیس نے ملزم احمد گل سے 2 ہزار گرام شیشہ اور محمد اسحاق سے 1000 گرام اور نوحصار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ جبکہ ڈی اس پی سٹی سرکل عبدالمالک درانی کی سربراہی میں سٹی پولیس اور سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم علائوالدین اور ایک منشیات فروش محمد عیاس کو گرفتار کر کے 3 ہزار گرام چرس قبضے میں لے لی