• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز قتل، ملوث ڈی آئی جی اور دو ایس ایس پیز سمیت 24 افراد کے نام واچ لسٹ میں ڈال دیئے گئے

کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )میر پور خاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ میں ملوث ڈی آئی جی اور دو ایس ایس پیز سمیت 24 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دئیے گئے۔

واقعہ کا مقدمہ گذشتہ روز ضلع میر پور خاص کے تھانہ سندھڑی میں درج کیا گیا تھا جس میں سابق ڈی آئی جی ،دو ایس ایس پیز اور دو انسپکٹرز سمیت 45 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں مقدمہ میں نامزد ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے درخواست کی گئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے ڈی آئی جی اور دو ایس ایس پیز سمیت 24 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔

اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے جانے والوں میں سابق ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی ،ایس ایس پی میر پور خاص اسد چوہدری ،ایس ایس پی عمر کوٹ محمد آصف رضا، ایک انسپکٹر ،4 سب انسپکٹرز،ایک ہیڈ کانسٹیبل، 12 کانسٹیبل اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید