• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کیخلاف کیپٹل میٹروپولیٹن کو تالہ لگانے کی دھمکی

پشاور(وقائع نگار) مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاہے کہ اگر یکم اکتوبر2024 ء کو ملازمین کو تنخواہ اور پنشن نہیں ملی تو دو اکتوبر سے کیپٹل میٹروپولیٹن کی تالہ بندی کرینگے اور بھر پور احتجاج کیاجائیگا اوراحتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا میونسپل انٹر کالج کی ڈیلی ویجز ٹیچرکی وجہ سے تین مستقل ملازمین معطل ہوئے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر یہ ملازمین بحال نہ ہوئے تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا نئے شامل ہونے والے ملازمین کو مزدور اتحاد میں شامل ہونے پر مباکباد پیش کرتاہو ۔گزشتہ روز کیپٹل میٹروپولیٹن آفس میں تعارفی پروگرام کا انعقاد کیاگیاجس میں مزدور اتحا د کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید