• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے،سعید احمد

پشاور(وقائع نگار)پشاور کے بلدیاتی نمائندوں نے گزشتہ روز پاکستان راہ حق پارٹی کے سٹی میٹروپولیٹن کونسل میں پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی کی قیادت میں ڈبلیو ایس ایس پی کے نو تعینات چیف ایگزیکٹیو یاسر علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی اور اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی،سٹاف کی کمی اور وسائل نہ ہونے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا وفد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین لاہوری گیٹ حاجی محمد ارشاد،چیئرمین گنج،عامر رشید چشتی،چیئرمین کوہاٹی عالمزیب فاروقی،عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین کریم پورہ سعید احمد اور چیئرمین سعود خان خدمت گار شامل تھے وفد نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے ۔مالی بدعنوانیوں میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
پشاور سے مزید