• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکڑی اور پلائی سے بنا کوڑا دان بارشوں میں گلنے سے کچرا بکھرنا شروع

اسلام آباد ( جنگ نیوز)مارگلہ روڈ پر سیکٹر F-6 کے سامنے ٹریک نمبر 3 کی پارکنگ میں نصب لکڑی اور پلائی سے بنا ہوا کوڑا دان بارشوں کے باعث گلنے اور ٹوٹنے سے کوڑا ٹریک پر بکھرنا شروع ہو گیا ۔ ڈسٹ بن کی دونوں سائیڈ زبھی بالکل گل کر ختم ہو چکی ہیں ۔ شہریوں کے مطابق یہ بڑا پاپولر ٹریک ہے اور افسران بھی یہاں آتے ہیں مگر کسی کی توجہ اس طرف مبذول نہیں ہو سکی ۔سی ڈی اے حکام کو صورتحال کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔ شہریوں کے مطابق اوپن ائر میں لکڑی اور پلائی سے بنے ڈسٹ بن کی تنصیب ہی غیر دانشمندی ہے کیونکہ یہ بات ایک عام شخص بھی سمجھ سکتا ہے کہ اس طرح کا کوڑے دان چند بارشوں میں گل کر خراب ہو سکتاہے اور پھر یہی ہوگا جو اس تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید