• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کا تصادم، 32زخمی

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ میں ڈنڈے چل گئے جس سے 32 طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ یونیورسٹی منیجر کرنل ندیم عباس کی مدعیت میں میں پنجاب کونسل کے چیئرمین رانا حسن سمیت 80 طلبہ جبکہ پختون کمیونٹی کے چیئرمین اسد طوری سمیت 300 طالب علموں کے خلاف اقدام قتل ، جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے اور بلوہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔جھگڑے کا آغاز ہاسٹل 5میں مزمل مروت پر تشدد سے ہوا۔ ہاسٹل 7 میں 70/80 طلبہ اکٹھے ہوئے جبکہ نیو کیفے ٹیریا میں 300 طلبہ جمع ہوئے اور ہاسٹل پر چڑھائی کر دی جس میں ڈنڈے اور لوہے کے راڈ استعمال کئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید