• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری معاشی ترقی کیلئے اہم مقام رکھتی ہے‘ احسن بختاوری

اسلام آباد (جنگ نیوز) کاروباری برادری کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے اہم مقام رکھتی ہے۔ بطور صدر آئی سی سی آئی تاجر برادری کی بلاتفریق خدمت کی‘ انکے مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار احسن ظفر بختاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں واٹر فلٹریشن پلانٹس‘ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب‘ عید شاپنگ فیسٹولز اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ظفر بختاوری نےاحسن بختاوری کو اسلام آباد کی آل مارکیٹس یونینز کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ د یگر قائدین زبیر احمد ملک‘ محمد اعجاز عباسی‘ یاسر عباسی‘ وحید چیمہ اور دیگر قائدین نے بھی احسن بختاوری کی کاوشوں کو سراہا۔
اسلام آباد سے مزید