• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلانے والے 5افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں رات گئےساؤنڈ سسٹم پر گانے چلانے والے 5ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا۔تھانہ دھمیال کو اے ایس آئی زاہد محمود نے بتایاکہ پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پونے چار بجے رات چند افراد ساؤنڈ سسٹم باآواز بلند چلا رہے تھے جبکہ کافی لوگ پلاٹ میں پڑی کرسیوں پر بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ ساؤنڈ سسٹم چلانے والے اور فنکشن کی نگرانی کرنے والے افراد کو قابو کر لیا گیا۔جن کے نام اسد علی ، محمد عمر، محمد عرفان، نعمان شہزاد اورمحمد محبوب بھٹی معلوم ہوئے جبکہ سٹیج پر موجود د لہا احسن بھٹی رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید