• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم دنیا جب تک اُمہ نہیں بنتی مار پڑتی رہے گی‘ کانفرنس مقررین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستانی عوام اور افواج اہل غزہ اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے کانفرنس فروغ عشق رسولؐ اور ہماری ذمہ داری سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی، اسماعیل ہانیہ، صدر رئیسی کی شہادتوں سے اسرائیل پیغام دے رہا ہے کہ ہم نہ شیعہ کو دیکھ رہے ہیں اور نہ سنی کو۔ ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ نے اپنے سگے بیٹے قربان کئے‘ حسن نصراللہ کی شہادت سے کربلا تازہ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے کہا مسلم دنیا جب تک اُمہ نہیں بنتی مار پڑتی رہے گی۔ کانفرنس سے آفتاب احمد‘ علامہ محمود تبسم‘ ڈاکٹر علی عباس‘ ڈاکٹر محمد شیر سیالوی اور سائیں عمیر مدنی نے بھی خطاب کیا۔ 
اسلام آباد سے مزید