• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارکرزخمی کرنیوالے کارسواروں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گرجا روڈ پرموٹرسائیکل سوار فیملی کو جان بوجھ کر ٹکر مارکرزخمی کرنیوالے کار سواروںکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ دھمیال کو محمد بشیر نے بتایا کہ اپنے موٹر سائیکل پر بہو اور اپنے3 سالہ پوتے محمد سبحان کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ۔ اس دوران ایک گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی جسے دیکھ کر سائل نے موٹر سائیکل روڈ سے اتار کر سائیڈ پر روک لیا ۔ ڈرائیور نے گاڑی کا رخ میری طرف کر کے ٹکر ماری جس سے ہم زخمی ہو گئے۔ دیا اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا جس سے وہ ، بہو اور پوتا شدید زخمی ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید