• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے نبی پاکؐ کی سنت اپنائی وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا‘ عاصمہ بٹ

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) نبی پاک رحمتہ اللعالمین ہیں۔ جس نے نبی پاکؐ کی سنت اپنائی، وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ہدایتکارہ اور مصنفہ عاصمہ بٹ نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درود پاک کی محفل سجانا ہماری خوش قسمتی ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر نعیم پاشا‘ مسز ممتاز ملک‘ محمودہ قمر‘ گلفرین‘ نگینہ‘ اسلم مغل‘ شکیل اعوان‘ ناصر اسلم راجہ‘ عامر سجاد سید‘ عابد عباسی اور دیگر بھی موجودتھے۔
اسلام آباد سے مزید