• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے61نئے مریض ،تعداد1172ہوگئی، 6ہلاکتیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے61کنفرم مریضوں کے ساتھ راولپنڈی میں سرکاری طور پر ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد1172ہوگئی ۔138مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ڈینگی ڈیش بورڈ پر ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن، گنگال، دھمیال، لودھراںسے 36مریض آئے۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک تین ہزار چار سو62 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ،2502کے چالان،1401 کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 1 کروڑ 68 لاکھ39 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید