• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پاکستان میں رواں ماہ سال کے آخری سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو لگے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سورج گرہن جنوبی امریکا، شمالی امریکا اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہو گا۔

11 بجکر 45 منٹ پر یہ سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔

خاص رپورٹ سے مزید