کراچی (طاہرعزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرنے والےحزب اللہ لبنان کے سربراہ حسن نصراللہ،حماس فلسطین کے اسماعیل ہنیہ اور دیگر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی سے اسرائیل کو فوری روکا جائےاسرائیلی بمباری سے کچھ بھی محفوظ نہیں رہااسرائیلی حملوں سےمسلمان شدید غم زدہ ہیں مسلمان ملکوں کے حکمرانوں میں اسرائیل کی کھل کرمذمت کرنے کی ہمت نہیں اس موقع پر ایوان میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بلند کئے گئےاس سلسلے میں ایوان نےقرادادیں اتفاق رائے سے منطور کر لیں جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف کے ارکان جن میں اپوزیشن لیڈ ر سیف الدین ایڈووکیٹ،نجمی عالم،قاضی صدرالدین،جمن دروان،دل محمد،اسد امان، فیضان، فرحان بیگ،شازیہ بلقیس سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا اجلاس کی صدارت میئر کراچی کی اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پہلی بار ڈپٹی میئر سلمان عبدا للہ مراد نےکی میونسپل کمشنرافضل زیدی بھی موجود تھےاجلاس وقت مقررہ تین بجے شروع ہوکرپانچ بجے تک جاری رہاموجودہ کونسل کے وجود میں آنے کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا جو شروع سے آخر تک پرامن اور اتفاق رائے سے چلایا گیا جس پرپیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن ارکان نےاجلاس کو اچھے طریقے سے چلانے پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کو مبارکباد دی اجلاس میں دیگر قراردادیں بھی منظور کی گئیں تاہم پیپلز پارٹی کو وویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں ایگزیکیٹو فیملی ممبر شپ شروع کرنے کی قرارداد واپس لینی پڑی پیپلز پارٹی کی اپنی خواتین سمیت دیگر اراکین نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا اور مخالفت کی جماعت اسلامی کی جانب سے رائے شماری کی گنتی کروانے کے اصرار پر ڈپٹی مئیر سلمان مراد نے رائے شماری موخر کردی وویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال بلاک میں شام پانچ سے رات دس بجے تک ایگزیکٹو فیملی ممبر شپ کے استعمال میں لانے کی قرارداد پیش کی گئ تھی جماعت اسلامی کی خاتون رکن نزہت منعم اور پیپلز پارٹی کی ٹرانسجینڈر ایکٹیویسٹ شہزادی رائے نے مخالفت میں تقریرکی اور کہا وویمن کمپلیکس کو محض ریونیو کمانے کیلئے ایگزیکٹیو ممبر شپ جاری کرنا درست نہیں اجلاس میں ارکان نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پر واٹر کارپوریشن سے باز پرس کا مطالبہ کیا جبکہ نئی حب کینال کی تعمیر کے لئے ساڑھے بارہ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اور حکومت سندھ کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔