کراچی (ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر)جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 35روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ میں پیر کو اداکار و ہدایت کار خالد احمد نے مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”کراچی کا بچھو“ پیش کیاگیا جس کا مقصد مولیز کے کلاسیک ڈرامہ ٹرائفل کو کراچی کے عصری ماحول میں زندہ کرنا تھا، کہانی دو پڑوسی خاندانوں اور ان کی معاشرت کی عکاس تھی جو ان نوکروں کے گرد گھومتی ہے جن کی کہانی میں مزاح اور تفریحی عناصر نمایاں ہوتے ہیں،60 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس کھیل سے خواتین اور حضرات کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی، جن فن کاروں نے ڈرامہ ”کراچی کا بچھو“ میں پرفارم کیا ان میں فضل احمد چشتی، وقاص اختر، اسامہ خان، زبیر بلوچ، ارشد شیخ، یاسمین عثمان، حسنین فلک، عاصم خٹک اور جبران خان نمایاں تھے۔