• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز، انڈسٹری کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری انتخابات میں حافظ عمیر سعید صدر شیخ فہیم ستار سینیئر نائب صدر اور شیخ محبوب الہی نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہو گئے مجلس عاملہ کی 15نشستوں پر امیدواران پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرا ر دئیے جا چکے ہیں اس سلسلہ میں ابدالی روڈ کے مقامی ہوٹل میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا اس موقع پر الیکشن کمیشن الطاف شاہد نے دیگر ممبران الیکشن کمیشن اسامہ حسن،احتشام قریشی کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کیا ۔اجلاس میں سینیئر تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق،چیمبر آف کامرس ملتان کے صدر میاں راشد اقبال،سابق صدر میاں فضل الہی شیخ، سمیع اللہ بٹ، سید توقیر احمد،ظفر اقبال صدیقی،رمضان بھٹہ،مرزا اعجاز علی،احتشام الحق،ممتاز علی بابر،خواجہ محمد فاروق،شیخ غلام مرتضی،،اسامہ حسن،احتشام قریشی دیگر نے شرکت کی سیکرٹری جنرل چیمبر حماد رانا نے اجلاس کے لیے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ شیخ فیصل سعید،خواجہ محمد شفیق،سمیع اللہ بٹ، سید توقیر احمد،حماد رانا دیگر کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
ملتان سے مزید